• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران ایک شہری نے اسٹون کرشنگ مافیا کے خلاف آواز اٹھائی


وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایک شہری نے اسٹون کرشنگ مافیا کے خلاف آواز اٹھائی۔

شہری نے اس سلسلے میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کا بھی حوالہ دیا۔

وزیراعظم عمران خان  نے شہری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج سے مافیا کے خلاف ایکشن لیں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون کال کے دوران ایک خاتون شہری نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کریں یا پھر گھبرانے کی اجازت دیں۔

خاتون کی بات کے جواب میں وزیراعظم عمران خان مسکرادیے تھے۔

وزیراعظم نے جواب دیا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت سارا وقت مہنگائی پر کام کر رہی ہے۔

عمران خان نے چینی اور آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا ذمے دار بھی مافیا کو قرار دیا تھا۔

تازہ ترین