• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ٹوٹی پائپ لائن سے ٹینکرز مافیا پانی بھرتی رہی

کراچی کے گزری انڈر پاس میں واٹر بورڈ کی ٹوٹی پائپ لائن سے ٹینکرز مافیا پانی بھرتے رہے، پانی کے لیے واٹر ٹینکرز کی لائن لگ گئی۔

ٹینکرز مالکان ہائیڈرنٹس کی بجائے ٹوٹی پائپ لائنوں سے پانی بھرنے لگے، واٹر بورڈ کی لائنوں سے چوری کرنے کے بعد پانی مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔

لائن پھٹنے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا تھا، گزری انڈر پاس سے گزرنے والے اوور سائز ٹریلر کی وجہ سے پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔

انڈر پاس میں پانی بھرنے کے بعد بوٹ بیسن سے پنجاب چورنگی جانے والے ٹریفک کو کچھ گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ بعد میں واٹر بورڈ نے 18 انچ قطر لائن کی سپلائی بند کر کے اس کی مرمت کر دی۔

تازہ ترین