• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا تو ہم بھی نوٹس جاری کریں گے، چوہدری منظور


پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا تو وہ پی ڈی ایم پنجاب کے صدر کو نوٹس جاری کریں گے اور پوچھیں گے کہ پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاری کیوں نہیں کی گئی ؟

چوہدری منظور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لانگ مارچ گوجرانوالہ اور لاہور کے جلسوں سے بڑا ایونٹ تھا، لانگ مارچ سے قبل پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا ؟

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ عظیم کو انتظار کرا کے پی ٹی آئی کیساتھ مک مکا کس کے کہنے پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے کے پی میں عباس آفریدی کو دستبردار کروانے کی بجائے کیوں لڑایا جسکی وجہ سے وہ خود اور فرحت اللّٰہ بابر بھی ہار گئے۔

چوہدری منظور نے اس حوالے سے 11نکاتی چارج شیٹ جاری کر دی ہے ۔

تازہ ترین