آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شمالی کوریا کا جاپان اولمپکس میں شرکت سے انکار

شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت سے انکار کردیا۔

شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق کووڈ 19 کےپھیلاؤ اور اپنے ایتھلیٹ کی حفاظت کے پیش نظر شمالی کوریا نے رواں بر س ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت کھیل نے یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کیا۔

جاپان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اولمپکس اور کوویڈکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں جاری رکھیں گے ۔

اولمپکس2020 گزشتہ سال کوویڈ 19 کی وجہ سے ہی ملتوی کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اولمپکس  گیمز کا آغاز 23 جولائی سے جاپان میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید