• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل)  میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اُسامہ میر کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

اسامہ میر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں، آپ سب اُن کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔

کرکٹر نے والد کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی بقیہ زندگی کے گزاروں گا۔

اسامہ میر کے ٹوئٹ پر ساتھی کرکٹرز بڑی تعداد میں تعزیتی پیغام شیئر کررہے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں اُسامہ میر نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئر کیا۔

اسامہ میرے نے کہا کہ ’ان کے والد نہایت شفیق اور مہربان شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا جس کے آج ہم سب شکرگزار ہیں۔‘

تازہ ترین