• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بند کرنیکی خبروں میں صداقت نہیں، عثمان بزدار

اسلام آباد(اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کرنا تحریک انصاف حکومت کے منشور میں شامل تھا، اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے عملی طور پر یہ اقدام اٹھایا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بند کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، نوٹیفکیشن سے متعلق علم میں آنے کے بعد فوری نوٹس لیا اور متعلقہ سیکرٹری کو ہٹا کر تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے، میری نیت صاف ہے وزیراعظم کے ویژن پر پورا اترنے کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہوں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کرنا پی ٹی آئی کے منشور میں شامل تھا، تحریک انصاف حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے سیکرٹریٹ قائم کیا، وہاں پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی اور دیگر 16 ڈیپارٹمنٹس کے سیکرٹری تعینات کئے، پھر رولز آف بزنس بنے۔

تازہ ترین