• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء طلبہ کی آخری امید بن گئے ہیں۔

میزبان وقار ذکاء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتعلیم شفقت محمود کے امتحانات سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

وقار نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ پچھتائیں گے۔‘

گزشتہ روز وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنے اس فیصلے سے متعلق انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پر بھی آگاہ کیا تھا۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’امتحانات سے متعلق فیصلہ حتمی ہے، طلبہ کو چاہیےکہ امتحانات کی تیاری شروع کریں اور سخت محنت کریں، اس فیصلے کو تبدیل نہیں کیا جائے گا لہٰذا کسی کے ذہن میں اس بارے میں کوئی شک نہیں ہوناچا ہیے، سب کچھ تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئےکیا گیا ہے، اُن کی نیک تمنائیں طلبہ کے ساتھ ہیںَ‘

بس جیسے ہی وقار زکا نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، سوشل میڈیا پر طلبہ کی طرف سے دلچسپ میمز کی لائن لگ گئی اور وقار زکا ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئے۔

طلبہ نے وقار کو ’آخری امید‘ قرار دے دیا۔

کچھ ٹوئٹر صارفین نے انہیں ’طلبہ کا اصلی ہیرو‘ قرار دے دیا ہے۔

دوری جانب کچھ طلبہ کو وقار زکا کی جانب سے پریس کانفرنس کا بھی انتظار ہے۔


تازہ ترین