• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے چاروں وزراء اعلیٰ کی ملاقات‘کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے قبل چاروں وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار ، مراد علی شاہ ، محمود خان اور جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا کی صورتحال اور ویکسین کی فر اہمی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناوزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال بالخصوص رمضان المبارک میں امن برقرار رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، وزارت داخلہ کو اس ضمن اہم ہدایات جاری کی گئیں ۔دریں اثناوزیرِ اعظم سے چیئرمین حبیب بنک سلطان احمد الانہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں معیشت کیلئے نجی شعبے کی اہمیت اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع پر گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین