آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صحافیوں نےہمیشہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کیا،عثمان اچکزئی

کوئٹہ ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق چیئرمین ملک عثمان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان اور کابینہ کے دیگر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل اور کٹھن حالات میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور اب بھی امید کرتے ہیں کہ وہ سیاسی ہم آہنگی امن و بھائی چارے کے فروغ اور بلوچستان میں بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں قلم کے ذریعے کردار اد اکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ لیکر چلیں گے۔
کوئٹہ سے مزید