آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انگریزی صرف ایک زبان ہے، علم نہیں، عمران اشرف

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف انگریزی زبان سے متعلق کہے گئے الفاظ  پر مداحوں کی جانب سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ایک شوبز پیج کی جانب سے عمران اشرف کا ایک پرانا پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں اداکار کا کہنا ہے کہ ’ انگریزی صرف ایک زبان ہے، میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ کوئی علم نہیں ہے۔‘

سوشل میڈیا پیج کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پیغام پر عمران اشرف کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’اُن کے اس بیان کا مقصد یہ بات عام کرنا ہے کہ جو انسان انگریزی نہیں بولتا وہ جاہل نہیں ہوتا ہے، اردو زبان کو بھی عام طور پر خاص سمجھ کر استعمال ہونا چاہیے، انگریزی اسٹیٹس سِمبل بنا دیا گیا ہے۔‘

عمران اشرف کے اس کمنٹ پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹ آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا اُن کے اس الفاظ کی تائید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’وہ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں، بس یہ بات آج کل کے والدین کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید