• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، ہاشم غلزئی

کوئٹہ ( پ ر) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، سردار حسن موسیٰ گرلز کالج کی بچیوں نے تین روزہ نمائش کے دوران مختلف شعبوں کے ماڈل بنا کر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، مذکورہ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی جاری ہیں جس سے بلوچستان کی نوجوان نسل اور طالبات میں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع پر مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کالج میں نمائش کے دورے کے موقع پر تقریب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی اور کالج کی پرنسپل میڈیم سعدیہ فاروقی سمیت دیگر موجود تھے۔ ہاشم خان غلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صوبے کے طلباءاور طالبات نے ہمیشہ ہر محاز پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، کالج میں آ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ یہاں پر تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اور طالبات نے اپنی اساتذہ کے ساتھ مل کر تمام مضامین کے حوالے سے ماڈل بنا کر حیران کر دیا ہے یہ خوش آئند بات ہے کہ ہماری بچیاں تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ مختلف مضامین کے بارے میں ماڈل بنانے میں بھی مہارت رکھتی ہیں اور ان ماڈل کی روشنی میں ہم مختلف شعبوں میں ریسرچ کرکے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلز بنانے والی طالبات حمیرا بی بی درخشان ،رقیہ ،رضیہ حنیفہ سحرش ساجدہ علیزے شاہدہ بی بی عاصمہ بتول لطیفہ، مقدسہ ، سعیدہ فاطمہ منائل بی بی ثانیہ سمیت اساتذہ افشاں مس ملائکہ غفار عابدہ ریاض مس شمائل اور نفیسہ سمیت دیگر نے نمائش میں طالبات کی بھرپور معاونت کی اور ان طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے انعام حاصل کئے ہیں۔
تازہ ترین