• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ کا اے ایف آئی آر ایم کا دورہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیب لیٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا، انہیں اے ایف آئی آر ایم کے کردار اور شراکت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اے ایف آئی آر ایم جنگ میں زخمی فوجیوں کے لئے بحالی کا ادارہ ہے، یہ ادارہ فوجیوں اور شہریوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اے ایف آئی آر ایم حادثات، آفات، تشدد اور آئی ای ڈی سے متاثرہ افراد کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کے موقع پر کہا کہ پوری قوم ہماری مسلح افواج پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے۔

وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئےفوجیوں کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین