• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ، شعیب ملک کے دو ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا ‏جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو ریکارڈز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

محمد حفیظ کو کل موقع ملا تو وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کر لیں گے جبکہ تا حال شعیب ملک کو پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

شعیب ملک 116 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے واحد کرکٹر ہیں۔

محمد حفیظ نے 99 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار 323 رنز بنائے جبکہ  شعیب ملک 116 میچزمیں 2 ہزار335 رنز بنا چکے ہیں۔

شعیب ملک سے آگے نکلنے کے لیے محمد حفیظ کو مزید13 رنز درکار ہیں۔

اس پر کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دعاگو ہوں کہ محمد حفیظ کل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلیں، محمد حفیظ کریز پر موجود ہوں تو دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

شعیب ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کی دونوں اننگز میرے لیے یادگار ہیں، محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بہ دن نکھار آ رہا ہے۔

تازہ ترین