پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اپنے تاریخی میچ کو شاندار پرفارمنس سے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔
تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کل اپنا 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے۔
40 سالہ حفیظ کہتے ہیں کہ وہ اپنے تاریخی میچ کو شاندار پرفارمنس سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آن لائن پریس کانفرنس میں محمد حفیظ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے اپنا 100واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ وہ ون ڈے کرکٹ بھی کھیلیں، ان کیلئے ہر میچ سبق آموز ہوتا ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ملک سے باہر پرفارم کرنے اور کامیابی سے اعتماد ملتا ہے، امید ہے ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی۔