• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے علیم خان کی طرح جہانگیر ترین کو بھی قربانی کا بکرا بنایا ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے علیم خان کی طرح جہانگیر ترین کو بھی قربانی کا بکرا بنایا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے علیم خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان صاحب جب آپ کو نیب نے گرفتار کیا تو آپ نے ظلم اور زیادتی قرار دیا، آج جہانگیر ترین کٹہرے میں ہیں تو آپ احتساب سب کا نعرہ لگارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا احتساب میں ہمایوں اختر، مونس الہٰی، اسلم اقبال اور خسروبختیار کا بھی نام آئے گا؟

انہوں نے کہا کہ  3 سال نیب گردی میں گزر گئے اب باقی دن ایف آئی اے گردی میں گزریں گے، شہزاد اکبر اور فردوس عاشق احتسابی ڈرامے کی فلم کامیاب بنانے کی نوکری کررہے ہیں۔

تازہ ترین