• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا سے پہلا ٹی 20، بابر اعظم کل اوپنر یا ون ڈاؤن پر کھیلیں گے؟

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ہوم ٹیم انجری مسائل میں گھری ہوئی ہے، کپتان باؤما کے سیریز سے باہر ہونے کے بعد ہینرک کلاسن افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تاحال پاکستان کی فائنل الیون بھی سامنے نہیں آ سکی، تاہم لگتا ہے کہ اس بار گرین شرٹس مقابل ٹیم کو چاروں شانے چت کرنے کی کوشش کرے گی۔


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مقابلہ ہے۔

چار میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ جس کے لیے ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، لیکن دونوں کی فائنل الیون ابھی تک راز ہے۔

لیکن قومی کپتان بابر اعظم کو جارح مزاج اوپنرز کا ساتھ حاصل ہے، اننگز شروع کرنے ان کے ساتھ فخر بھی آ سکتے ہیں اور شرجیل بھی، اور یہ بھی ممکن ہے کہ بابر خود نمبر 3 پر کھیلیں۔

پھر اسکواڈ میں پاور ہٹر محمد حفیظ اور حیدر علی بھی ہیں، بولنگ میں حسن، فہیم، شاہین، حارث کے ساتھ نواز ہوں گے یا عثمان اس کا بھی جلد پتا چل جائے گا۔

دوسری جانب ہوم ٹیم کے کپتان باؤما، ہینڈرکس اور پیریٹوریئس ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے، یہی وجہ ہے کہ ون ڈے ٹیم میں شامل مارکرم ، فلکوائیو، مولڈر اور Dupavillon کو کور اپ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بلا لیا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ شام ساڑھے 5 بجے شروع ہو گا۔

تازہ ترین