• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ جوہانسبرگ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

جنوبی افریقی کپتان باؤما کے انجری کے باعث سیریز سے باہر ہونے کے بعد ہینرک کلاسن افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسری جانب بابر الیون کے گیارہ کھلاڑیوں کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دیگر 3 میچز 14،12 اور 16 اپریل کو شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں دو ایک سے ہرایا تھا۔

تازہ ترین