• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بتایا ہے کہ انکی پہلی نوکری مہندی آرٹسٹ تھی،چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے۔

ایک ویب انٹرویو کے دوران حرا مانی سے ان کی پہلی نوکری، تنخواہ اور شوبز سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں حرا مانی کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کرتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھی اور اس پر مجھے فخر ہے۔ چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھی اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھے اور ان پیسوں سے فوراًجاکر چوڑیاں خرید لیتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پارلر کے بعد بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے۔

شوبز کیریئر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا۔پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا ’اگر ابو میں نے آپ کی پسند سے شادی کی تو مرجاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں‘۔

اداکارہ کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ ’اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی‘۔

تازہ ترین