• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرما کی تعطیلات، درجنوں مقامات پر جانے کیلئے عائد سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

راچڈیل(ہارون مرزا)موسم گرما کی تعطیلات کیلئے 17مئی سے درجنوں مقامات پر جا نے والے لوگوں کیلئے عائد سفری پابندیوں میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کے گھر جانے سے پہلے مفت کووڈ ٹیسٹ کٹس پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے جون کے اختتام تک کورونا کی شرح میں کمی کے تناسب سے مختلف مقامات کیلئے کورونا ٹیسٹ کی جانچ اور قرنطین پالیسی کو بھی ختم کرنے کیلئے تجاویز زیر بحث ہیں ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے اگلے ماہ سے بین الاقوامی سفر کیلئے ٹریفک لائٹ سسٹم متعارف کرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام کورونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر کے کئی پابندیوں سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں کورونا بحران کے باعث ایک طویل مدت بعد یہ کہنے کے قابل ہوں کہ کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کی صورت میں لوگ تعطیلات منانے کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔ پہلی بار لوگ بیرون ملک اپنے پیاروں سے ملنے یا شاید گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے بارے میں سوچنا شروع کر یں گے مگر برطانوی عوام کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کسی صورت کورونا وائرس کی ملک میں واپسی کے متحمل نہیں ہو سکتے ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا موذی مرض سے لڑنے کا یہ موثر ذریعہ ہے۔ وائٹ ہال کے ایک ماخذ نے کہا ہےکہ حالیہ معاملات میں اضافے کے باوجود یونان آئندہ ماہ گرین لسٹ میں شامل ہوسکتا ہے جبکہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ، جبرالٹر ، مالٹا اور کیریبین کے بیشتر حصوں کو سبز مقام کی حیثیت حاصل ہے ان ممالک سے واپس آنے وا لے جہاں بڑی حد تک وائرس سے بچیں لگے وہیں واپسی پر ان کو قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی انہیں موجودہ دو کی بجائے صرف ایک کورونا ٹیسٹ دینا پڑے گا۔ وزرا ملک سے باہر جانے کیلئے مسافروں کو مفت کوویڈ ٹیسٹ کٹ دینے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ ان کوپریشانی اور مسائل سے بچایا جا سکے 17 مئی کو وزیر اعظم بورس جانسن کے غیر ملکی سفر کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ٹریفک لائٹ سسٹم کے تحت بین الاقوامی سفر شرو ع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے واپس آنے والے کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑی ے گا جس کی قیمت تقریبا120پونڈ ہے تقریبا چار افراد پر مشتمل اوسطا خاندان کیلئے رہائش‘ پرواز‘ اور دیگر اخراجات کی مد میں تقریبا چھ سو پونڈکے اخراجات آ سکتے ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹوں کی لاگت کم کرنے کیلئے مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہیں ٹیسٹوں کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں ۔ایزی جیٹ کے چیف ایگزیکٹو جوہن لنڈگرین کا کہنا ہے کہ اس شعبے کو ایک مختلف معیار کے مطابق رکھا جارہا ہے وہ لیٹرل فلو ٹیسٹ کے ساتھ برطانیہ کی معیشت کو کھول رہے ہیں جو کہ بہت سستا ہے اور بہت زیادہ قابل رسائی ہے۔

تازہ ترین