• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا روانڈا میں نسل کشی کی دستاویزات عام کرنے کا فیصلہ

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانس نے افریقی ملک روانڈا میں نسل کشی کی دستاویزات عام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے اس اقدام سے 1994 ء میں ہونے والے مظالم میں فرانس کے کردار کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے گی۔ صدر عمانویل مائیکرون کے دفتر نے افریقی ملک میں فرانس کی سرگرمیوں سے متعلق تقریباً 8ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ کو عام کرنے کا عندیہ دیا جو اب تک خفیہ رکھی گئی تھی۔ پیرس حکومت نے مارچ میں اس رپورٹ کوجاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روانڈا میں نسل کشی کی تیاریوں کے دوران کس طرح فرانسیسی حکومت اندھی اور بہری بن گئی تھی۔ صدر مائیکرون یہ رپورٹ عام کر کے روانڈا سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ادھر روانڈا کے صدر پال کی جامی نے رپورٹ کے اجرا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اس رپورٹ کے منظر عام پر لانے سے فرانسیسی قیادت کے ساتھ معاملات کو بہتر روابط کے ساتھ طے کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین