ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں آسٹر ازینیکا کی مکمل ترسیل میں تاخیر ہوگئی ہے۔95 دن تک ہر آسٹرین جو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانا چاہتا ہے اس کے لئے پہلا ٹیکا لگانا ضروری ہے۔اطلاعات کےمطابق آسٹر ازینیکا ویکسین کا ایک بھی ٹیکا رواں ہفتے وعدہ کے مطابق آسٹریا نہیں پہنچے گا۔ اعلان کردہ ویکسین 5090 ampoules اگلے ہفتہ 12 اپریل سے 18اپریل تک آسٹریا میں آنا متوقع ہیں۔ ویانا کے سٹی کونسلر برائے صحت کے ترجمان کے مطابق اگلے 100 دن میں ان تمام افراد کو جن کوآسٹریا میں کورونا ویکسین لگنی چاہیے انہیں ویکسین نہیں لگ سکے گی۔ محکمہ صحت ویانا کو بتادیا گیاتھا کہ اس ہفتے آسٹرا زینیکا کی کوئی ترسیل نہیں ہوگی۔