• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پاکستان خودکوقدامت پسند ظاہر کررہے ہیں

لیڈز(پ ر) عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے صدر محبوب الہی بٹ، شفق الزمان، پرویز فتح، محمد یونس، ذاکر حسین،ضمیر بٹ،صغیر احمد، پروفیسر محسن ذوالفقار، امتیاز علی گوہر، نزہت عباس ،نظر حسین سیمی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ وزیر اعظم اپنے انتہا پسند دائیں بازو کے حامیوں کو خوش کرنے کے لئے اپنے آپ کو ایک قدامت پسند اور مذہبی شخص کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔رہنمائوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور سماجی برابری کی ضمانت ریاست کی ذمہ داری ہے،اے ڈبلیو پی کےرہنمائوں نے وزیر اعظم پاکستان کے جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان واقعات کےمتاثرین کو مورد الزام ٹھہرانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کی آواز کو دبانا بند کیا جائے۔
تازہ ترین