• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچزآف کارنوال کیملاپارکر کی کورونا وائرس ویکسین رول آؤٹ میں معاونت

لندن (پی اے) کیملاپارکر نے کورونا وائرس ویکسین رول آؤٹ میں مدد کی ۔ رپورٹ کے مطابق ڈچز آف کار نوال نے ایک ٹیکہ لگانے والے مرکز کے دورے کے دوران فائزر کی ویکسین تیار کرنے میں مدد کی ۔شمالی لندن میں ٹوٹن ہام ویکسین سنٹر کے دورے کے دوران ڈاکٹر رسل ہیرن کی جانب سے ویکسی نیشن پروسس میں شامل ہونے کی دعوت دینے کے بعد کمیلا نے متعدد بارویکسین کی شیشی میں نمکین محلول کی آمیزش کی۔ا نہیں بتایا گیا کہ ہر بوتل سے چھ افراد کو ٹیکہ لگایا جا سکتا ہے ، انہوں نے جواب دیا ’’اوہ اس میں سے چھ کو ویکسین مل جائے گی! ، دیکھنے میں یہ چھوٹی سی شیشی لگتی ہے۔جب ڈچز نے پوچھا کہ کیا ویکسین کی ایک قیمتی بوتل گر گئی تھی تو ا نہیں بتایا گیا50000میں سے صرف ایک بوتل گر گئی تھی جو کہ اچھا ریکارڈ ہے۔اس سال کے آغاز میں کیملاپارکر کو آسٹرا زینیکا ویکسین دی گئی تھی ،انہوں نے کہا کہ یہ بہت زیادہ کافور صفت ویکسین ہے۔ اسے انتہائی کم درجہ حرارت پر رکھنا پڑتاہے۔ ہرنجی کے لندن بورو میں اپنے دور ہ کے دوران ، ڈچز نے اس علاقے کی مسلم کمیونٹی کے ممبروں سے بھی ملاقات کی تاکہ وبا کے دوران دوسروں کی مدد کرنے والوں کے کام کے بارے میں جان سکیں اور بکنگھم پیلس کی کورگی کی رنگز اور شاہی اسٹیکر عطیہ کریں۔وہ رمضان کی آمد سےسے تقریباً ایک ہفتہ قبل وائٹ مین روڈ مسجد میں لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں ۔ لارڈشپ لین پرائمری کیئر سنٹر میں واقع ویکسین سنٹر کے دورے کے دوران ایک موقع پر انہوں نے ایک میڈیکل طالب علم رضاکار کو سوئی تھامے ہوئے دیکھا۔ ڈچز ، جن کے بارے میں پتہ چلا کہ انہیں سوئیاں پسند نہیں ، انہوں نے ’’اوہ‘‘کہا اور ایک قدم پیچھے ہٹ گئیں لیکن ڈاکٹر ہیرن نے کہا کہ فکر نہ کریں ، یہ آپ کے قریب نہیں آئے گی ۔ لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے دورے کے دوران ڈچز نے افطارباکس بنانےمیں مدد کی - مرکز کی صدر ، بی بی خان نے ڈچز آف کارنوال اور پرنس آف ویلز کیلئے قرآن مجید دیا ، اور بتایا کہ یہ انگلش میں شائع ہوا ہے تو کیملا نے کہا ’’اوہ اچھا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دل کی گہرائیوں سے خوشی ہوئی ہے،، یقین ہے کہ میرےشوہر بھی خوش ہوں گے۔
تازہ ترین