• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ایک اور ہلاکت خیز دن، 105 اموات، 5ہزار 300کیسز

کراچی(جنگ نیوز،اسٹاف رپورٹر)کورونا، ایک اور ہلاکت خیز دن، 105اموات،5ہزار 300 نئےکیسز،فعال کیسز 70ہزار کے قریب، مثبت شرح 9.67ریکارڈ،سندھ میں 2 اموات، 314نئے مریض سامنےآئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 54948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5312 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 105 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15229 ہوگئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 10829 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 69811 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2390 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 625789 ہوگئی ہے۔دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق اور 314 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین