• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے 7علاقوں سے سمارٹ لاک ڈائون ختم

اسلام آباد ،راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹرسے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے 9اپریل تک بند کئے گئےسات علا قوں کو جمعہ کو کھول دیا گیا ۔لاک ڈائون سے نکلنے والے علاقوں میں بحریہ ٹا ئون فیز ٹواور تھری ،سواں گارڈن بلاک ایچ ،پی ڈبلیو ڈی بلاک سی،کورنگ ٹاون،پاکستان ٹاون فیز ون ، نیشنل پولیس فائونڈیش بلاک اے ،ڈی ایچ اے ٹو سیکٹر ڈی اینڈ ای شامل ہیں۔ ادھرراولپنڈی میں مزیدعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایاگیا ہے۔جس میں دو گوجرخان اور دو علاقے راولپنڈی کے ہیں، سمارٹ لاک ڈائون 19اپریل تک رہے گا۔اس وقت 21علاقے سمارٹ لاک ڈائون کی زد میں ہیں۔ان علاقوں میں سے،چھ میں بارہ اپریل،دو میں تیرہ اپریل ، چودہ ، سولہ اور سترہ کو ایک ایک علاقے جبکہ انیس اپریل کو دو علاقوں سے سمارٹ لاک ڈائون ختم ہوگا۔
تازہ ترین