• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کی شکایات پر اسٹیبلشمنٹ اور بی برانچ کا سارا عملہ تبدیل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کھلی کچہری کے دوران پولیس اہلکاروں کی شکایات پر اسٹیبلشمنٹ برانچ اور بی برانچ کےپورے عملے کو تبدیل کر دیا گیا، سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے او ایس آئی برانچ میں تعینات او ایس آئی سمیت 28اہلکاروں کو مختلف تھانوں میں ٹرانسفرکر دیا،جبکہ انسپکٹر نعیم اختر کو" اسٹیبلشمنٹ برانچ "کا نیا او ایس آئی تعینات کرنے کیساتھ ساتھ مزید 17پولیس افسران واہلکاروں کواسٹیبلشمنٹ برانچ میں تعینات کر دیا گیا۔ B برانچ میں تعینات 18منسٹریل سٹاف کو بھی تبدیل کرکے دیگر برانچز سے14افراد کا نیا سٹاف تعینات کیا گیا۔اس موقع پر سی پی او کا کہناتھاکہ کانسٹیبلز کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ ملازمین کے جائز کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور انہیں مشکلات سے دوچار کرنے والےعملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین