• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ کی توسیع میں شہید ہونے والی مساجد کا مسئلہ حل ہونا خوش آئند ہے،مولانا مفتی بازئی

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائمقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہاہے کہ سریاب روڈ کی توسیع میں شہیدہونے والی مساجد کا مسئلہ حل ہونا خوش آئند ہے، حکومت اورعلماءکا ایک دوسرے کو سننا دانشمندی ہے جمعیت علمائے اسلام (س) نے ہر مشکل وقت پل کا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ الحدیث و القرآن مولانا عبدالباقی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ختم نبوت کے خطیب مولانا عبدالحفیظ ‘ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر مولانا قاری مہر اللہ ‘ جمعیت علمائے اسلام (س) ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب امیر قاری نعیم اللہ جلالی ‘ جامعہ مفتاح العلوم کے ناظم اعلیٰ مولانا جلال الدین و دیگر بھی موجود تھے مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے شیخ الحدیث مولانا عبدالباقی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 1994ء اور 1997ء میں بھی ان کی قیادت میں کامیاب مذاکرات ہوئے آج بھی الحمد اللہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونا اور سریاب روڈ کی توسیع میں شہید ہونے والی مساجد کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہونا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام (س) نے عوامی مسائل میں ہوں یا حکومتی مشکل وقت میں جمعیت علمائے اسلام (س) نے پل کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ کےبھی مشکور ہیں کہ انہوں نے علماء کے وفد کو فراخ دلی سے سنا اور حل تلاش کیا۔
تازہ ترین