• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی منافع خوری عروج پر پہنچ گئی‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں منافع خوروں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ یہ انسانیت کے قاتل رمضان شریف میں منافع خوری کو دوام دیتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں ‘ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے والا نہیں لہٰذا ضروری ہے کہ تاجرتنظیمیں رضاکارانہ طور سے رمضان شریف میں اشیاء ضرورت کی چیزوں کی نرخ کم کریں تاکہ سفید پوش اور غریب روزہ دار کی مشکلات میں کچھ کمی آسکے ۔بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹور ،رمضان بازاروں اور رمضان پیکیج کے ذریعے غریبوں کی مدد کرے جبکہ مخیر حضرات رمضان المبارک میں خصوصی طور پر زکوٰۃوخیرات غربیوں کو دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکومت نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑدیئے ۔مہنگائی وبے روزگاری نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے دوسری جانب سریاب روڈ کے توسیع کے نام پر دکانداروں کو بے روزگار کرنے اور ان کے سروں سے سایہ چھینا جارہاہے ۔حکومت سریاب روڈ کے تمام دکانداروں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی یقینی بنائے اور راستے میں آنے والی تمام مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے۔
تازہ ترین