• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم اضلاع میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں،ہشام انعام

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر سماجی بہبودڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع میں غربت کے خاتمے کے لئے متحرک ہے اور ضم شدہ اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر دولت خان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں انصاف رزق حلال پروگرام کا اجراء آج کیا جارہا ہے جس کے تحت 10 ہزار سے زائد خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔
تازہ ترین