• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں4 ارب روپے زکواۃ فنڈز کی منظوری

پشاور(نمائندہ خصوصی)صوبائی زکواۃ کونسل کے چیئرمین انجینئر عمر فاروق خان کی صدارت میں ہونے والے صوبائی زکواۃ کونسل کے اجلاس میں ماہ رمضان میں خیبر پختونخوا میں غریبوں میں زکواۃ تقسیم کرنے کے لئے چار ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ ضلع پشاور کے لئےچالیس کروڑ91لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی جس میں سے دس لاکھ روپے ضلع پشاور کی ہسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں کے مفت علاج پر خرچ کئے جائینگے۔ زکواۃ کونسل کے صوبائی چیئرمین انجینئر عمر فاروق خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پرماہ رمضان میں غریب مستحقین کی مالی مدد کی جائے گی۔ اور کوئی بھی غریب مستحق زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا۔ ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی ضلع پشاور کے چیئرمین عبدالستار خان خلیل کی طرف سے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ غریب مستحقین کے مفت علاج کے سلسلے میں پیچیدہ طریقہ کار کو آسان بنایا جائے صوبائی چیئرمین انجینئر عمر فاروق خان کی طرف سے یقین دلایا گیا کہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں اس سلسلے میں ضروری ترامیم کی جائے گی۔

تازہ ترین