• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ما ڈ ل کورٹ ، دوہرےقتل کے مجرم کو32سال قید ،3لاکھ جرمانہ

پشاور(نیوزرپورٹر)کریمینل ماڈل کورٹ کے جج افتخارالہی نے 19سال قبل ساس اوربہنوئی کوقتل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر32سال قیدبامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرذوالفقارعلی اورمدعیہ کی جانب سے شکیل ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ملک الرحمان پرالزام تھاکہ اس نے 24جولائی2002ءکو طیش میں آکراپنی ساس اوربہنوئی کوفائرنگ کرکے قتل اوربیوی اور سالی کو زخمی کردیاتھاجس پر ملزم کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کیجانب سے ملزم پرجرم ثابت ہونے پراسے مجموعی طورپر32سال قید بامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے ۔
تازہ ترین