• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ڈیوٹی سے غیر حاضرایل آر ایچ کے 8 ڈاکٹروں کی برطرفی کی درخواست

پشاور (خصوصی نامہ نگار) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین نے کورونا ڈیوٹی سے بغیر اطلاع ودرخواست کے تین دن غیر حاضری پر 8 میڈیکل وٹرینی میڈیکل افسران کی برطرفی اور ان کی تنخواہ روکنے کی درخواست کر دی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یاسین خان کی جانب سے ایسوسی ایٹ ڈین کو لکھے گئے خط کے مطابق ڈاکٹر محمد ذیشان، ڈاکٹر آصف احمد، ڈاکٹر عنایت اللہ، ڈاکٹر احسان، ڈاکٹر سمیع ہمایوں، ڈاکٹر عزیز یوسف، ڈاکٹر شعیب اور حسیب 7 سے 9 اپریل تک بغیر کسی اطلاع کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہےجس کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال اور مینجمنٹ متاثر ہوئی لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین