• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے محفوظ لوگوں کو یکم رمضان سے مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت

یکم رمضان المبارک سے عالمی وبا کورونا سے محفوظ لوگوں کو مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں آنے والوں کے لیے توکل ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں آمد کا اجازت نامہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد کو دیا جائے گا۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب افراد کو بھی یکم رمضان المبارک سے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی جازت ہو گی۔

تازہ ترین