• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مغربی بنگال میں ووٹنگ کےدوران فائرنگ، 4 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں چوتھے مرحلےکی ووٹنگ کےدوران فائرنگ ہوئی جس کےنتیجے میں 4افرادہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں چوتھے مرحلےکی ووٹنگ جاری ہے۔

چوتھےمرحلےمیں 44 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالےجارہےہیں جبکہ مغربی بنگال میں ووٹنگ کےموقع پر کوچ   بہار میں فائرنگ بھی  ہوئی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

وزیراعلی ممتابنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس نےالزام عائد کیاہے کہ کوچ بہار میں فائرنگ سینٹرل فورسزنےکی ۔

دوسری جانب  ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اب تک تین مراحل کی پولنگ ہو چکی ہے۔

مغربی بنگال میں اس کے بعد 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹ شماری 2 مئی ہوگی۔

تازہ ترین