• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری جہاز کا گشت سمندری حدود کی خلاف ورزی، بھارت کا امریکا سے احتجاج

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت نے اپنے پانیوں میں امریکی بحری جہاز کی جانب سے پیشگی رضامندی حاصل کے بغیر گشت پر احتجاج کیا ہے جبکہ امریکا نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق بے ضرر گزرناقرار دیا ہے۔اس سے قبل امریکی بحریہ نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ یو ایس ایس جان پال جونز نے لکشدیپ جزیرے کے اردگرد انڈیا کے خصوصی اقتصادی زونز کے اندر ’جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں‘ پر زور دیا تھا۔امریکی بحریہ کا یہ بھی کہا تھا کہ اس نے ایسا پیشگی رضامندی حاصل کیے بغیر اس لیے کیا تاکہ بھارت کی جانب سے علاقے میں ’زیادہ سمندری حدود کے دعوے‘ کو چیلنج کیا جاسکے۔ اس پر بھارت نے جمعے کے روز سفارتی ذرائع سے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے سمندر سے متعلق اقوام متحدہ کے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون دوسرے ممالک کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ متعلقہ ملک کی رضامندی کے بغیر اس علاقے میں مشقیں یا کسی قسم کا کوئی اقدام کرسکے۔تاہم امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان جانکربی نے امریکی بحریہ کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے معمول کے آپریشنز کے لیے اپنے سمندری حقوق کا استعمال کیا ہے۔

تازہ ترین