• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار میں زہریلی چیز پینے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار فقیرا گوٹھ میں مکان سے خاتون کی لاش برآمد ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 25 سالہ گل ناز بی بی زوجہ نثار کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کے گھر والوں نے بیان دیا ہے کہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کی ہے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد مزید صورتحال واضح ہو گی۔

تازہ ترین