• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاروپشین نیشنل ہائی وے ڈبل روڈ زمین بوس ہوگئی،نصر اللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا منی ویگن اونر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ ٗ حاجی امیراور پشتون بیلٹ کے صدر چیئرمین غفار یاسین زئی نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میںیا روپشین نیشنل ہائی وے ڈبل روڈ زمین بوس ہوگئی۔ 12کلو میٹر روڈ میں کھڈے بن گئے اس کی دوبارہ مرمت شروع کرائی گئی جو ایک ٹھیکیدار نے یارو روڈ پشین بائی پاس اور فورسز کی زمین پر نیا اڈا بنایا جس کی تمام تر ذمہ داری سابق انتظامیہ اور انجینئر پر عائد ہوتی ہے ان ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کمائے گئے اور کرپشن کی گئی ملوث افراد کو سزا دی جائے ہم ٹرانسپورٹرز اپیل کرتے ہیں کہ ان کی فوری تحقیقات کرائی جائے حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے کہا کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ہر حکم پر عمل کیا جائے ہر شخص نے اس وباء کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے رمضان المبارک رحمتوں کا مہینہ ہے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ ناجائز منافع خوری سے گریز کرے کوئٹہ شہر میں اس بابرکت مہینے میں فحاشی کے اڈوں اور شراب خانوں پر پابندی لگائی جائے انہوں نے کہا کہ دو ہزار سے لیکر 2019ء تک بہت کرپشن کی گئی لیکن حکومت کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
تازہ ترین