• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفاذ اسلام کیلئے پسینہ نہیں خون دینے کی ضرورت ہے،جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن )نفاذ اسلام کیلئے پسینہ نہیں خون دینے کی ضرورت ہے ‘علماء دیو بند نے جیلیں کاٹیں ہم طعنہ برداشت نہیں کرسکتے، صحابہ کرام نے اسلام کومقصد اور حکومت کو ضرورت سمجھا لیکن ہم برعکس ہیں۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائمقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مرزئی ‘شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم مدنی ‘ حافظ رحمت اللہ دمڑ ‘ مولانا سیدمحمد طاہر شاہ ‘ ملا عبدالوہاب اخوندزادہ ‘ ملا شربت خان کاکڑ ‘ حافظ شاہ محمد شاد ‘ حبیب اللہ ‘ عبدالسلام کاکڑ ‘ مولانا جاندین حقانی ‘ محمد دین کبزئی و دیگر نے تربیتی نشست سے خطاب میں کیا۔ مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے مقصد اور ضرورت کی تمیز کے بغیر اپنا تن اور من لگایا ہے، صحابہ کرامؓ نے اسلام کو مقصد جبکہ حکومت کو خلافت کے لئے ضرورت سجھا ، ہدف تعین کئے بغیر مقصد حاصل ہونا ناممکن ہے، علماء ویوبند نے اسلام کی سربلندی کیلئے طویل جیلیں کاٹیں انہوں نے کہا کہ اسلام کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑنا ہوگا ۔
تازہ ترین