• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے،راشد محمود بابوزئی

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے صدر اور پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ممبر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ عوام نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے مہنگائی کی خوفناک سونامی کا راستہ روکنے اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے۔ پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے والے زیرو ہو جائیں گے مسلم لیگ پی ڈی ایم کے اول حصہ کے طورپر حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ راشد محمود خان بابوزیئ نے گڑھی محمد بہرام خان بابوزئی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن زرعی شعبہ تباہی سے دو چار ہو چکا ہے ۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم و چینی باہر کے ملکوں سے درآمد کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے بنجر زمینوں کو زیر کاشت لایا جائے۔ فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جائے۔ کاشت کاروں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں جبکہ ٹریکٹرز کھادیں اور تخم رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جائیں۔ زرعی پیداوار بڑھا کر ہی غربت و بے روزگاری کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن کیا جا سکتا ہے کاشت کاروں خوشحال ہوں گے تو ملک خوشحال ہو گا لہٰذا کاشت کاروں کی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین