• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی بیاہ کی تقریبات میں اسلحہ کی نمائش پر چار مسلح ملزمان گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے چار مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کا تعلق نواحی علاقوں سے ہے جن کے قبضہ سے جدید خودکاراسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، اسلحہ میں تین کلاشنکوف، ایک عدد ریپیٹر اور ایک پستول شامل ہے، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد تھانہ رحمان بابا کی حدود میں شادی اور دیگر خوشی کی تقاریب میں اسلحہ کی نمائش کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد فضل داد ولد دلاور، احسان اللہ ولد بختور، رحمت حسین ولد نور حسین اور طارق ولد گل اکبر کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ 3 عدد کلاشنکوف، ایک ریپیٹر اور ایک پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، مزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین