• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نااہل ٹیم کیساتھ نظام نہیں بدل سکتے ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلامی اور خوشحال پاکستا ن کیلئے قرار داد مقاصد ، آئین پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد ضروری ہے ۔ ریاستی نظام چلانے کیلئے تمام دائرہ کار مقرر ہیں،جن پر عملدرآمد نہ ہونے سے قومی وقار ، سلامتی ، خود مختاری اور وحدت و یکجہتی خطرات سے دوچار ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اپنے موجودہ اسلوب حکمرانی اور نااہل ٹیم کے ساتھ نظام نہیں بدل سکتے ۔ ملک صرف تقریروں ، بڑھکوں اور اعلانات سے نہیں ، حالات قومی ترجیحات پر قومی قیادت کو متحد کرنے اور عملدرآمد کرنے سے بدل سکتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ مسجد توحید کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین