• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ایس او پیز،60سال سے زائد عمر کے افرادگھر پر نماز کی ادائیگی کریں

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان میں کورونا ایس او پیز تیار کر لئے گئے جس کا سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت60سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں جا کر نماز ادا کر سکیں گے۔ 60سال سے زائد عمر کے افراد اور دائمی امراض کے شکار افراد گھر پر نماز کی ادائیگی کریں۔ مساجد کی انتظامیہ 3فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہو گی، اعتکاف کے دنوں میں 6 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر جگہ مختص کرنا ضروری ہو گا۔اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کیلئے جگہ مختص کرنے کو ترجیح دیں۔ مساجد میں آتے ہوئے ماسک پہنے کی پابندی لازمی کریں ۔
تازہ ترین