• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ،چینی 10293 ٹن، آٹا 51892 ٹن سٹاک میں موجود

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بزریعہ ویڈیو لنک لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع کی 24 گھنٹے کی رمضان بازاروں، چینی، آٹا، کورونا وائرس صورت حال، ویکسینیشن اور ڈینگی کی صورت حال و کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام الناس کی سہو لت کیلئے لاہور میں 30 رمضان بازاروں سمیت پوری لاہور ڈویژن میں 57 رمضان بازار قائم کئے جا رہے ہیں۔ بریفنگ کے بعد کمشنر نے کہا کہ لاہور میں چینی 10293 ٹن، آٹا 51892 ٹن سٹاک میں موجود ہے۔لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 د کانیں اور ہوٹلز سیل، 51000 جرمانے، 10 خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں۔
تازہ ترین