• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب ہماری کمٹمنٹ ہے، اسے نبھائیں گے: عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب ہماری کمٹ منٹ ہے، اسے نبھائیں گے۔

یہ بات وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں رکنِ قومی اسمبلی ملک احمد حسین سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ تحریکِ انصاف کا منصوبہ ہے، جسے کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں جلد مستقل ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعینات کر دیا جائے گا۔


وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے اگلے بجٹ میں الگ اے ڈی پی بک بنائیں گے۔

اس موقع پر ملک احمد حسین کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے حقوق کے محافظ کا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین