• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زید علی اور اہلیہ زندگی کے نئے باب کی شروعات کیلئے پُرجوش

جلد ہی والد بننے والے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی اور اُن کی اہلیہ اپنی  زندگی کے نئے باب کی شروعات کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

زید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سوشل میڈیا کی یہ مقبول ترین جوڑی محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہی ہے۔

زید علی نے تصویر کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ زندگی کا یہ نیا باب شروع کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔‘

یوٹیوبر کی اس پوسٹ پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ زید علی نے رواں سال کی شروعات میں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین