• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوبہ مفتی کی والدہ منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب

سری نگر(ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی عمررسیدہ والدہ کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بھارتی ادارے نے 15 اپریل کو طلب کر لیا ۔ بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر کو کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں 15 اپریل کو سری نگر میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ کے پی آئی کے مطابق ای ڈی کے عہدیداروں نے سری نگر میں محبوبہ مفتی کی گپکار کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اورگلشن نذیر کو 15 اپریل کو سری نگر میں ای ڈی دفتر میں پیشی کے لئے نوٹس پیش کیا۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے بھی تصدیق کی کہ ای ڈی نے پی ڈی پی صدر کی والدہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے محبوبہ مفتی کو بھی 15 مارچ کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔

تازہ ترین