• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رش، قیمتوں کو پر لگ گئے، عوام کو سہولت نہ مل سکی

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رمضان المبارک سے قبل کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری تیز ہوگئی ، منافع خوروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دیں، بیسن، تیل اور کھجور سمیت پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔

 دوسری جانب ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا آغاز کردیاگیا ۔ مارکیٹ سے کم قیمت اشیاءپر خریدنے والوں کا رش بڑھ گیا ، لاہور میں راشن کی خریداری پر صرف دو کلو چینی اور دو پیکٹ گھی ملنے پر عوام ناراض ہونے لگے ۔ 

کوئٹہ میں تمام اشیاء دستیاب نہ ہونے اور غیر معیاری کی شکایات سامنے آئیں ۔ پشاور کے تمام یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی عوام کا رش رہا ۔یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام 7ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی عوام کو سہولت نہ دے سکا تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے 7ارب روپے کا ریلیف پیکیج بھی بیکار ثا بت ہوا یوٹیلیٹی اسٹور کارپویشن نے تمام اشیاءضروریہ فریچا ئز پر تو فرا ہم کر دی مگر سرکار کے اپنے یو ٹیلٹی اسٹورز اشیاءضروریہ سے خالی فرنچا ئز پر مکمل سہولت ہے

سرکاری یوٹیلٹی اسٹورز پر کوئی خریدار 2 کلو سے زیادہ گھی اور چینی نہیں خرید سکے گا،یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت خریداری کیلئے آنے والے آٹے کا ایک تھیلا دو کلو چینی 2 کلو گھی سے زیادہ نہیں خرید سکے گا یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکج میں روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاءپر سبسڈی دی گئی ہے جس کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے

 چینی 68روپے فی کلو، گھی 170روپےفی کلو مل رہاہے کھجوروں پرفی کلو 20روپے، چاول پر 10 سے 12روپے، دالوں پر 15 سے 20 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو جبکہ مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت مل رہی ہے فرنچا ئز سٹورز پر خریدار اپنی مر ضی کے مطا بق اشیاءضتروریہ کی خریداری کر سکے گا -

تازہ ترین