• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) دو جوانسال لڑکیوں سمیت تین کو اغوا کرلیاگیا۔ تھانہ سہالہ کے علاقے میں آصف کی دختر (س) اور کورال کے علاقے سے فاطمہ کی بیٹی (س) کو برکت وغیرہ نے جب کہ کورال کے ہی علاقے سے رخسار کے بھائی افتخار عمر 45سال کو نامعلوم نے اغوا کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو مہرالٰہی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (خ) عمر 17سال کو طفیل اور اس کے والدین مل کر اغوا کر کے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کو طیب علی نے بتایاکہ گھر واپس آیا تو دیکھا کہ میری بیوی(ز) گھر پر موجود نہیں تھی دوران تلاش مجھے محمد اسرار اور محمد خلیل نے بتایا کہ آدھا گھنٹہ پہلے ایک گرے کلر کی کار میں (ز) کو نامعلوم افراد نے بازو سے پکڑ کر ڈالا اور گاڑی جی ٹی روڈ کی طرف بھگا کر لے گئے ہیں میری بیوی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔
تازہ ترین