• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے کی کارروائی‘ گاڑی چھیننے والے گینگ کا ملزم گرفتار‘ گاڑی برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے تھانہ شمس کالونی کے علاقہ سے گاڑی چھیننے والے گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر کے گاڑی، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاء الرحمان، ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیرنگرانی اکرم رانجھا معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے انتہائی محنت سے تھانہ شمس کالونی کے علاقہ سے گاڑی چھیننے والے گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم فرہاد خان ولد لقمان ساکن بہادر کلی کوہاٹ روڈ پشاور کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی مہران، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کی شناخت پریڈ کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاء الرحمان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون جاری رکھاجائے۔
تازہ ترین