• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی ، 25افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،،20دکانیں اور 16ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پرایک لاکھ 70ہزار500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ، ضلعی مجسٹر یٹوں نے 911 مقامات پر چیکنگ کی ۔بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے آئی ٹی اے ، موٹر وے پولیس اور ایس ایچ او ترنول کی ٹیموں کے ہمراہ 26 نمبر چونگی کا معائنہ کر رہے ہیں۔ کے پی / پنجاب جانے کے لئے آئی سی ٹی روٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کو جرمانہ اور سخت انتباہ دیا گیا ہے۔اے سی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر ، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس ٹیموں کو مری اسلام آباد کے داخلی / خارجی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین